نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

 

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
بورڈز میں نئے شیڈول پر اتفاق ہو گیا ہے، اب میچز پہلے لاہور، راولپنڈی اور پھر کراچی میں ہوں گے،اس سے قبل سیریزکاآغازکراچی سے اور اختتام راولپنڈی میں ہونا تھا۔
نیوزی لینڈ کے دورے پاکستان کے دوران پانچ ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ہی ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔ لاہورمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچ 14،15اور17اپریل کوکھیلے جائیں گے۔
راولپنڈی میں دو ٹی ٹونٹی میچ 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے، پہلا ون ڈے بھی کراچی میں 26 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
باقی چار ون ڈے میچز 30 اپریل،3مئی، 5مئی اور 7مئی کو کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More