بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

 

لاہور (پاک ترک نیوز) یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے قائد بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔
قوم ٹیم کے قائد بابراعظم افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں اس لیے وہ 23 مارچ کو منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس سے قبل مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More