حکومت نے کم آمدن والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی بارے کوئی مشاورت نہیں کی:آئی ایم ایف

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے پٹرول پر سبسڈی سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔
پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی نمائندہ ایسٹر پریز نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں والوں سے متعلق سکیم پر عالمی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشورہ یا رابطہ نہیں کیا۔
انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سٹاف اس حوالے سے جامع تفصیلات چاہتا ہے جس میں اس سکیم کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن، لاگت، ٹارگٹنگ، سکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات سے متعلق حکومت سے انتہائی محتاط ہو کر بات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر 800 سے کم گاڑی والوں کے لیے پٹرول سے متعلق سکیم لانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موٹرسائیکل والوں کو پٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More