رمضان المبارک کے دوران ایک سے زیادہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد

 

مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) رمضان المبارک کے دوران ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کےم طابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک سے زائد عمرہ ادا کرنے پر پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے۔ رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں۔ سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے۔ جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More