لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کیلئے امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی۔
عدالت نے شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب بھی طلب کر لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور کون سی ایسی صورتحال ہوتی ہے جس بنا پر نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ درخواست گزار کا کیس کس کیٹیگری میں فعال کرتا ہے۔
وکیل وفاقی حکومت نے موقف دیا کہ شہباز گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں اور کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے عدالت کو سماعت کا اختیار نہیں وکیل۔ شہباز گل نے وفاقی حکومت سے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کر رکھی ہے اور کابینہ کی آئندہ میٹنگ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔
دوران سماعت، رہنما تحریک انصاف شہباز گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔