اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قانون سازی میں خواتین کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹیرینز کے 18 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خواتین پارلیمنٹیرینز کے فعال کردار کو سراہا ۔
وزیراعظم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا 51 فیصد ہیں۔ قانون سازی میں خواتین کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔آئین پاکستان تمام اداروں کے درمیان توازن کا ضامن ہے۔۔
پارلیمنٹ کو انتظامی امور میں بہتری کے لیے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔پنجاب میں اپنی دور حکومت میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کئے جن میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی بھی شامل تھی۔