پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تینوں میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ٹکٹس اتوار 2 اپریل کو صبح 11 بجے سے فروخت ہونا شروع ہوں گے جبکہ آن لائن ٹکٹس pcb.bookme.pk پر دستیاب ہوں گے۔
جنرل انکلوژر کیلئے ٹکٹس کی قیمت 250، فرسٹ کلاس کی 500 روپے، پریمیم کیٹیگری کیلئے 1000، وی آئی پی انکلوژرز 2000 اور وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹس 3000 ہزار روپے میں ملیں گے۔
سٹیڈیم میں داخلے کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل قومی شناختی کارڈ جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ب فارم لانا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More