الیکشن کمیشن کا 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر 14 مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کیلئے تیار ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر من وعن عمل کیا جائے گا۔
اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت سے رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، نگران حکومت سے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے فنڈز کے حصول کیلئے وزارت خزانہ سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More