آذربائیجانی صدر نے ترک ہم منصب کی تحفہ میں بھجوائی گئی ترکیہ کی تیار کردہ الیکٹرک کار کی تصاویر شیئر کردیں
باکو(پاک ترک نیوز) آذربائیجانی صدر الہام علیوف نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی جانب سے تحفہ میں دی گئی گاڑی کی سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکردیں ۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترک مقامی گاڑی توگ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کو تحفہ کے طور پر آذربائیجان کے صدر کو بھجوائی تھی۔
ترک صدر ایردوان نے اپنے آذری ہم منصب کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ترکیہ کا فخر اپنے دوست صدر الہام علیوف کے سپرد کر دیا ہے اور اللہ آپ کو اچھے دنوں پر اس کا استعمال کرنے کی توفیق دے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے آذربائیجان کے ترک سفارت خانے میں اس کا استقبال کیا اور ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کی قیادت میں توگ گاڑی کی پیداوار ترکیہ کی سائنسی اور صنعتی ترقی کی ایک واضح مثال ہے ۔
یاد رہے کہ پیر کو انقرہ کے صدارتی کمپلیکس میں تقریب میں توگ گاڑی کی ترسیل کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا تھا ۔ صدر ایردوان اور ترک خاتون اول اس گاڑی کے پہلے خریدار تھے ۔ ۔ صدر ایردوان نے اپنے لیے اناطولین رنگ کی گاڑی پسند کی جبکہ خاتون اول ایمینہ ایردوان نے سرخ رنگ کا انتخاب کیا۔ دونوں گاڑیوں پر صدارتی موٹر کیڈ کی مخصوص علامات بھی لگائی گئی ہیں۔ ترک خاتونِ اوّل کی گاڑی پر ان کے نام ایمینہ ایردوان کے ابتدائی حروف یعنی EE کو رجسٹریشن پلیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔