اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔اجلاس میں سول و عسکری قیادت پہنچ گئی
اجلاس میں حساس اداروں کے سربراہان اجلاس کو قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال سے متعلق فیصلے کئے جائیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔