پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے تک کمی کا امکان

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔
پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا کہ کچھ ہفتوں میں ہمارے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آجائیں گے۔ امید ہے عیدالاضحی تک پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اچھی خبریں آئیں گی۔
اس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے سے بڑھ کر 282 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More