ترک صدر اردوان کا گھریلو صارفین کیلئے ایک برس تک مفت گیس کا اعلان

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ا ردوان نے گھریلو صارفین کیلئے ایک برس تک مفت گیس دینے کا اعلان کردیا ۔
ترک میڈیا کے مطابق گھریلو صارفین کو ایک سال تک ماہانہ پچیس کیوبک میٹر گیس مفت ملے گی۔ ترک صدر نے گھریلو صارفین کے لیے مفت گیس فراہمی کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لیے۔ گھریلو صارفین کو ایک سال تک مفت گیس فراہم کی جائے گی۔
صدرطیب اردگان نے بحیرہ اسود کے گیس ذخائر سے پیداوار شروع ہونے پر اعلان بھی کیا ہے۔ ان ذخائر سے ملکی سالانہ ضرورت کا تیس فیصد پورا ہو گا۔
صدر اردوان کے اس عوام دوست اقدام سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے صدر کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More