انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ میںحزب اختلاف کے اتحاد نیشن الائنس کے صدارتی ا میدوار کمال کلچداراولو نے 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے اپنے دو نائب صدور کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیاہے۔
اس ضمن میں دو روز قبل جاری ہونے والی ویڈیو میں کلچداراولو کو انقرہ کے مئیر منصور یاوش اور استنبول کے مئیر اکرم امام اولوکے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس موقع پر کلچداراولو نے دونوں مئیروں کو اپنے بہادر سپاہی قرار دیتے ہوئے انتخابات کی جیت میں انکے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کی جانب سے امر کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے کہ کلچداراولو کے جیتنے کی صورت میں انکے ساتھ متعدد نائب صدور ہوں گے۔ تاہم یہ کھل کر نہیں بتایا گیا کہ وہ کون ہوں گے۔ لہذا کلچداراولو کا یہ اقدام ممکنہ طور پر بلاک کے دیگر اراکین کو پریشان کرے گا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کے چناؤ کے موقع پر کہا گیا تھا کہ ہر پارٹی کے سربراہ کو کلچداراولو کے تحت نائب صدر کے طور پر تفویض کیا جائے گا۔
مزید براںکلچداراولونے صدارت سنبھالنے کے بعد استنبول کے مئیر امام اولوآفات کے خلاف شہروں کو تیار کرنے جبکہ انقرہ کے میئرمنصور یاوش کو ٹیکنالوجی اور زراعت کی ترقی کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا ہے۔