یوگنڈامیں وزیر کو فوجی محافظ نے قتل کر کے خودکشی کر لی

 

کامپلا(پاک ترک نیوز) یوگنڈا کے جینڈر اور لیبر محکموں کے وزیر ریٹائرڈ کرنل چارلس اوکیلو اینگولا کو محافظ فوجی اہلکار نے گھر میں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
کرنل چارلس اوکیلو اینگولا اپنے گھر میں موجود تھے جب صبح کے وقت ان کی حفاظت پر مامور یوگنڈا نیشنل آرمی کے اہلکار نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کردیا۔
اینگولا کو گولیاں مارنے کے بعد محافظ اہلکار کچھ دیر ادھر ادھر ٹہل کر فائرنگ کرتا رہا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
یوگنڈین پارلیمنٹ کے سپیکر نے کرنل اینگولا کی ہلاکت کی تصدیق کردی،کرنل اینگولا یوگنڈا کے سینیئر حکومتی وزیر تھے، وہ سابق وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More