وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجک ہم منصب کی ملاقات

 

گووا (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے تاجکستان کے ہم منصب سرودجدین مخرالدین نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران ہوئی۔
پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں باہمی تعاون پر بات چیت کی، پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطہ بڑھانے پر زور دیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی ازبکستان کے ہم منصب بختیور سیدوف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More