مسجد نبویؐ کے پاکستانی نژاد امام شیخ محمد بن خلیل انتقال کرگئے

 

مدینہ منورہ(پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میں تراویح پڑھانے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔
شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔
شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفن بھی مدینے میں ہی ہوگی۔
سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاریوں میں سے ایک تھے اور حرمین میں ان کے کئی شاگرد بھی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More