‏وزیراعظم کے لندن قیام میں ایک روزکی توسیع

 

لندن(پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ‏وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لیے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔وزیراعظم کل بدھ کے روز وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے اپنے لندن میں قیام کا دورانیہ ایک دن بڑھا دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لیے برطانیہ آئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More