اسرائیلی طیاروں کا غزہ اور رفاہ پر فضائی حملہ ،بمباری سے 12 فلسطینی شہید

 

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی طیاروں کا غزہ اور رفاہ پر فضائی حملہ ،بمباری سے12 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔اسرائیلی طیاروں نے دونوں شہروں میں رہائشی عمارتوں پر حملہ کیا۔
اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ اور رفاہ کے علاقے لرز اٹھے، فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تین رہنما فضائی حملوں میں شہید ہو گئے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت سینئر کمانڈر جہاد الغنام، خلیل البہطینی، طارق عزالدین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تینوں رہنماؤں کی بیویاں اور کچھ بچے بھی شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ کی عمارت کی اوپری منزل اور جنوبی شہر رفاہ میں ایک مکان پر ہوا۔
یاد رہے کہ غزہ پر تازہ ترین حملے ایک ہفتے کے بعد ہوئے، جب اسرائیلی میزائلوں نے گنجان آباد پٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں معروف فلسطینی بھوک ہڑتالی خدر عدنان کی اسرائیلی جیل میں موت کے بعد اسرائیل کی طرف راکٹ داغے گئے تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More