راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں 2 اہلکار شہید،3زخمی ہوگئے، ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا جوابی کارروائی میں اب تک 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔