جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا، عمران خان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی کہ جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو پیغام میں نے 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس میں بچھائے گئے قتل کے جال میں سے بحفاطت بچ نکلنے کے بعد ریکارڈ کروایا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثابت کروں گا جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں اور بندوق برداروں کو مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا کہ گھیراؤ کرنے والے، بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More