9 مئی کے حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مؤقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی، مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے جس کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کیساتھ گروہ تیار کیا گیا، گروہ تیار کرنے کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا، مشاہدہ 9 مئی کو سامنے آیا، ان کی تقریریں سنیں آپ کو آپ کے جواب مل جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More