وزیراعظم کا خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی دوسری خاتون پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم آفس نے سیکرٹری کابینہ کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
نائلہ کیانی نے حال ہی میں سطح سمندر سے 8091 میٹر بلند دنیا کے 10ویں بلند ترین پہاڑ اناپورنا کو بھی سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
یاد رہے کہ سال 2013 میں ثمینہ بیگ پہلی پاکستانی خاتون تھیں جنہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More