ترکیہ۔ صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ بیرون ملک 7لاکھ سے زائد ووٹ ڈالے جاچکے ہیں

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میںاب تک 717,612 افراد بیرون ملک ووٹ ڈال چکے ہیں۔جبکہ ووٹنگ کا یہ سلسلہ 24مئی تک جاری رہے گا۔
سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) کے مطابق اتوار کی شام تک غیر ملکی نمائندہ دفاتر پر 683,580 اور کسٹم گیٹس پر 34,032 ووٹ ڈالے گئے۔ہفتے کے روز سے بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے ملک کے غیر ملکی مشنز اور کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا شروع کیا۔
بیرون ملک ووٹنگ 24 مئی تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد جو لوگ کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 28 مئی شام 5 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق دوسرے راؤنڈ کے لیے 3,461 بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں۔
14 مئی کے انتخابات میں 1.8 ملین سے زیادہ ترک ووٹرز نے بیرون ملک ووٹ ڈالے۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں، جرمنی کے تقریباً 65فیصد ووٹرز نے جو ترک تارکین وطن کا سب سے بڑا گھر ہےمیں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔
بیرون ملک بیلٹ کو سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لایا جاتا ہے اور دارالحکومت انقرہ میں محفوظ رکھنے کے لیےوائی ایس کے کے سیف میں محفوظ کر دیا جا تا ہے
صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے حریف کمال کلچدار اولو دونوں نے ترک باشندوں سے پولنگ سٹیشنوں پر جانے اور دوسرے راؤنڈ کے لیے ووٹ ڈالنےکے لئے کہا ہے۔
اردوان نے جمعہ کو ٹویٹر پر لکھاکہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ اپنے ممالک میں انتخابات کی تاریخوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں۔اسی طرح کلچدار اولونے کہا کہ بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کے لیے 28 مئی کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنا ایک "قومی فرض” ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More