اردوان کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں جیت کے امکانات مزید بڑھ گئے

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جیت کے امکانات مزید بڑھ گئے ۔ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سینان اوگن نے صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
سینان اوگن نے انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عوامی اتحاد کے امیدوار جناب رجب طیب اردوان کی حمایت کریں گے۔سینان اوگن کی جانب سے اردوان کی حمایت کے اعلان کے بعد حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیکداروگلو کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
سینان نے مزید کہا کہ کلیکداروگلو کی پارٹی، نیشن الائنس ہمیں بہتر مستقبل کے بارے میں قائل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اردوان کی حمایت کا فیصلہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کے اصول پر مبنی ہے۔
سینان ایک قوم پرست ہیں جو انتخابی مہم سے پہلے عوامی سطح پر میں بہت کم جانے جاتے تھے تاہم حیران کن طور پر انہوں نے 14 مئی کو ہونے والے ابتدائی صدارتی انتخابات میں 5.2فیصد حمایت حاصل کی جس پر کچھ تجزیہ کاروں نے انہیں ایک مضبوط حریف قرار دیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More