9مئی واقعات ،تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

 

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جانے لگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول کررہے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کررکھی تھی۔ تحریک پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے لیکر اب تک شواہد مل رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ حملے کیے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More