آستانہ (پاک ترک نیوز)
قازقستان امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پانبدیوں کے تناظر میں روس کو برآمد کی جانے والی اشیاپر نظر رکھنے کے لئے ٹریکنگ کا نیا نظام متعارف کروائے گا۔
یہ بات قازقستان کے وزیر خزانہ یرولان جماؤ بائیف نے اس بارے میں مجلس (پارلیمنٹ کے ایوان زیریں) کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ”ہم پابندیوں کے تابع مصنوعات کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ایک اضافی نظام شروع کریں گے۔ اگر کوئی ایسی چیز ہے جو ہماری توجہ سے بچ جاتی ہے، تو ہم اسے روکیں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یورپی یونین اور امریکہ نے قازقستان کو روس کو فروخت کے لیے ممنوعہ مصنوعات کی فہرست دی ہے۔ چنانچہ اب ہم اس فہرست کی جانچ زیادہ احتیاط سے کریں گے۔