پی ٹی آئی کو ایک اوردھچکا ،اہم رہنما نے راہیں جدا کرلیں

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کا نہ رکنے کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں ۔انہوں نے سیاست کو بھی خیر باد کہہ دیا ۔
ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے ہی سیاست میں آیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کام کریں گے اور باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے ، سیاست کو خیر باد کہتا ہوں، پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد۔
یاد رہے کہ 9 مئی کے بعد سے عمران خان کے قریبی ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کئی ارکان پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More