اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) رواں برس پاکستان کی فی کس آمدن میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کےم طابق ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 1766 ڈالر تھی جبکہ ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی۔
ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، سال 23-2022 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالر سے کم ہوکر341.6 ارب ڈالر پر آگیا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے جس کے بعد 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں کارکردگی 8.49 فیصد رہی، تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری آئی جو بہتری کے بعد 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے10.44 فیصد رہی۔اس کے علاوہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی6 فیصد ہدف سے بہترہوکر 6.93 فیصد رہی۔