انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے بیرون ملک ترک شہریوںکے ڈالے گئے ووٹ چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔
سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے) کی جاری کردہ معلومات کے مطابق دوسرے راؤنڈ کے لیےسفارتی مشنوں اور دفاتر میں 1,902,417 بیرون ملک ترک شہریوں نے ووٹ ڈالےہیں۔ جنہیںبدھ کے روز ووٹنگ ختم ہونے کے بعد تین طیاروں کے ذریعے ترکی لایا گیا ہے۔بیرون ملک ڈالے گئے تمام ووٹ اوورسیز ڈسٹرکٹ الیکشن بورڈ کو پہنچائے جائیں گے۔
ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد اتوار کو باقی ووٹوں کے ساتھ شام 5:00 بجے ہوگی۔پولنگ کسٹم گیٹس پر مقامی وقت کے مطابق اتوار شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اور یہ ووٹ بعد میں شمار کئے جائیں گے۔
وائی ایس کے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اگرچہ بیرون ملک اب تک ڈالے گئے 19لاکھ سے زائدووٹ بھی ایک ریکارڈ ہیں ۔البتہ ابھی بھی توقع کی جارہی ہے کہ انکی مجموعی تعداد 20لاکھ تک پہنچ جائے گی۔جبکہ اتوار کے روز ملک کے اندر ہونے والی صدارتی انتخاب میں دوسرے راؤنڈ کی ووٹنگ کے بارے میں بھی توقع کی جارہی ہے کہ یہ 88.9فیصد کی 14مئی کی شرح سے تجاوز کرتے ہوئے 90فیصد سے اوپر چلی جائے گی۔