نیویارک(پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کا امریکہ میں نیا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے روز ویلٹ ہوٹل کا معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن کے ساتھ کیا ہے۔روز ویلٹ ہوٹل آئندہ تین سال تک نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 18 ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے اس حوالے سے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دے دی ہے۔طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائیگرنٹس کو رکھے گی۔
روز ویلٹ ہوٹل کی ایمپلائز یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا ہے، نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے جواب طلب کیا تھا۔