برسلز (پاک ترک نیوز)
یورپی یونین نے ترکیہ کے سانلیورفا علاقے کے انار کو اسکی خصوصی صفات کی بنا پر اصل خصوصیات محفوظ بنانے (پی او ڈی) کی اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ اس نے انار کو پی او ڈی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ جسے ترکی میں سورک ناری کہا جاتا ہے۔ اسے بلاک کی معیاری زرعی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
سورک ناری نے پی او ڈی کی اہلیت حاصل کی ہے کیونکہ یہ سانلیورفا علاقے سے ہے جو میسوپوٹیمیا کے زرخیز ہلال کی تاریخی زرعی زمین کا حصہ ہے۔ جو کہ "ترکیہ کے اناروں کی جینیاتی ابتدا” میں سے ایک ہے۔
بیان کے مطابق انار کی یہ قسم دوسرےاناروں سے مختلف ہے کیونکہ اس کی "نازک اور ملائم جلد، زردی مائل رنگ، آسانی سے ہٹائی جا سکتی ہے۔اور یہ میٹھا اور کھٹا ذائقہ اور مخصوص خوشبو رکھتا ہے "۔
سورک ناری 10ویں ترک زرعی پیداوار ہے جسے یورپی یونین کا تحفظ حاصل ہوا ہے۔اس فہرست میں بحیرہ اسود کے علاقے سے پریمیم ہیزلنٹس اور انتاکیا سے کنیفے اور غازی انتپ سے بکلاوا جیسی میٹھیاں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یورپی یونین زرعی مصنوعات، کھانے پینے کی اشیاء اور مشروبات کے ناموں کے لیے ایک رجسٹر رکھتی ہے جو پورے بلاک میں تحفظ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ جس میں جغرافیائی علامتیں، مصنوعات کی خصوصیات اور قانونی تحفظ کے آلات شامل ہیں۔
سابقہ پوسٹ