ترک سیکورٹی فورسز نے داعش کے سات دہشتگرد گرفتار کر لئے

استنبول(پاک ترک نیوز)
ترک سیکورٹی فورسز نے استنبول میں داعش/آئی ایس آئی ایس دہشت گرد گروپ سے منسلک کم از کم سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سیکورٹی فورسز کےذرائع نے میڈیا سے بات کرنے پر پابندی کی وجہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے صوبے بھر میں 12 مختلف مقامات پر بیک وقت کارروائیاں کیں۔
ترکیہ 2013میں داعش/آئی ایس آئی ایس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے والے پہلے ممالک میں سے ایک ہے۔اور اس کے بعد سے ملک پر دہشت گرد گروپ نے متعدد بار حملہ کیا ہے۔ جس میں کم از کم 10 خودکش بم دھماکوں، سات بم حملوں اور چار مسلح حملوں میں 300 سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے جواب میں ترکی نے مزید حملوں کو روکنے کے لیے اندرون اور بیرون ملک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں شروع کیں۔اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری موجودہ آپریشن بھی اسی کا حصہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More