کراچی(پاک ترک نیوز) اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا جس کےبعداوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 پر فروخت ہو رہا ہے۔
انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 286 روپے 20 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔