وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

بغداد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید اوروزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔بلاول بھٹو نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مذید مظبوط کرنے کیلیے بھی عزم کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے بھی ملاقات کی ۔یہ ملاقات بغداد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More