کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوسری بار کمی ہوئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس جی جے اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے (24 قیراط) کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اور 857 روپے فی 10 گرام کی کمی سے بالترتیب 230,400 روپے اور 197,531 روپے پر بند ہوئی۔ .
دوسری بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی قیمت 1,940 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔