سعودی عرب نے بزنس ویزا متعارف کرا دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس ویزا متعارف کروا دیا ۔
سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے مستشمر زائر” (انویسٹر وزیٹر) متعارف کروادیا ۔یہ بزنس ویزا ہو گا جو آن لائن جاری کرایا جا سکے گا۔
انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفتر خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کرایا جا سکے گا۔بزنس ویزے کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے
جو سرمایہ کار بزنس ویزا حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر خارجہ کے مشترکہ نیشنل ویزا پورٹل پر درخواست دینا ہوگی اگلے مرحلے میں درخواست پر کارروائی ہوگی اور پھر فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا جائے گا۔
انویسٹر کو بزنس ویزا ای میل پر موصول ہوگا پہلے مرحلے میں اس کا دائرہ محدود ہوگا مخصوص ملکوں کے انویسٹرز ہی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے دوسرے مرحلے میں بزنس ویزا دیگر ملکوں کے انویسٹرز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔
بزنس ویزے کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں آسانی پیدا کرنا ہے وژن 2030 کے تحت سعودی عرب پرکشش سرمایہ کار طاقت بننا چاہتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More