سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے فرد جرم سے متعلق میرے وکلا کو آگاہ کیا۔یاد رہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کی اسٹیٹ پر چھاپہ مار کر 13 ہزار دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More