پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ

جکارتہ (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کی انڈونیشین عسکری حکام سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
پی این ایس ٹیپو سلطان نے بحری مشق کموڈو-23 میں شرکت کی اور دیگر ممالک کے ہمراہ بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں حصہ لیا۔
پی این ایس ٹیپو سلطان کے دورہ انڈونیشیا سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More