ای سی سی نے پاکستان ایل این جی کو آذربائیجان کی کمپنی سے معاہدے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی کے ساتھ فریم ورک معاہدے کی اجازت دیدی ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزرا نوید قمر، خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عائشہ غوث ، مصدق ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ای سی سی نے نجکاری کمیشن کو ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کا عمل 30جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزارت توانائی کی سمری پر پاکستان ایل این جی اور آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان معاہدے کا جائزہ لیا گیا، ای سی سی نے معاہدے کی اجازت دیدی۔
ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کو تین ماہ ایڈوانس میں ایل این جی کی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں چھ ایوی ایشن سکواڈرن کی مختلف ضروریات کی مد میں کابینہ ڈویژن کے لیے 40کروڑ، 47لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More