امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن رواں ہفتے چین کا 2روزہ دورہ کرینگے

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے ۔ان کا یہ دورہ دو روز پر محیط ہو گا ۔
امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے موقع پر امریکی اور چینی حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مسائل پر بھی گفتگو ہوگی ۔
انٹونی بلنکن نے چینی جاسوس غبارے کے تنازع کے بعد فروری میں بیجنگ کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات فروری میں شیڈول تھی جو معطل کردی گئی تھی ، اکتوبر 2018 کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ کا پہلا دورہ چین ہوگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More