خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی،مریم نواز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی۔نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق ارکان قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی نے وفد سمیت ملاقات کی، سابق ایم پی ایز بلاول آفریدی، بصیرت بی بی، زبیر آفریدی ودیگر بھی موجود تھے۔
مریم نواز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت پر شاہ جی گل آفریدی اور سابق سینیٹر تاج آفریدی سمیت وفد کا خیرمقدم کیا اور مبارکباد دی۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پر 10 سال نالائقی، نااہلی اور کرپشن مسلط رہی، خیبرپختونخوا کے بہادر اور سچے لوگوں پر جھوٹ اور فریب کی حکمرانی رہی، خیبرپختونخوا اور وہاں کے عوام سے سال 10 سال ظلم ہوا، دہشت گردی واپس آ گئی، ان مسائل سے نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نااہل لوگ دہشتگردی واپس لیکر آئے، عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے، مسلم لیگ ن میں پاکستان کے تمام رنگ شامل ہیں، پارٹی کو پورے ملک کے کونے کونے میں مضبوط کریں گے۔
مریم نواز سے ملاقات کے دوران شاہ جی گل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی قائد نوازشریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے جس بہادری سے جبر کے حالات کا مقابلہ کیا وہ تاریخ کی سنہری مثال ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں مریم نواز کو پارٹی کی دوبارہ سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More