پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کشتیوں کو نیول ہاربر میں لنگر انداز کرنے پر مقامی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ کسی بھی مشکل میں ساحلی علاقوں کے عوام کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More