برسلز (پاک ترک نیوز)
نئے مقرر ہونے والےترک وزیر دفاع نے نیٹو اجلاس کے موقع پر اپنے امریکی اور ہالینڈ کے ہم منصبوں سے اہم ملاقاتوں میںسلامتی، دفاع اور دفاعی صنعت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترکیہ کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ترکیہ کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے گذشتہ روز برسلز میں نیٹو کے اجلاس کے موقع پر اپنے ڈچ اور امریکی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ بات چیت کی۔ان ملاقاتوں میں قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے نیدرلینڈ کے کجسا اولاگرین اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی دفاع، سلامتی اور دفاعی صنعت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پرامریکی وزیردفاع لائیڈآسٹن اور ڈچ وزیر دفاع اولاگرین نےاپنے ترک ہم منصب یاسر گلر کو ان کے نئے عہدے پر مبارکباد دی ۔
یہ بات چیت نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نارتھ اٹلانٹک کونسل (این اے سی) کے ایک اہم دو روزہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کی صدارت نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کی۔ اس اجتماع میں اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔میٹنگ کے پہلے دن، گلر نے اپنے لتھوانیائی، فرانسیسی اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ اسٹولٹنبرگ سے بھی ملاقات کی تھی۔
اگلی پوسٹ