اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے ملاقات کی۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن، وزیرِ آبی وسائل سید خورشید شاہ، مشیر وزیرِ اعظم برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور قمر الزمان کائرہ، وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹر نثار کھوڑو شامل تھے۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔
ملاقات میں وفد نے معاشی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔