یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی سمگلر ممتاز آرائیں وہاڑی سے گرفتار

وہاڑی(پاک ترک نیوز) یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی سمگلر ممتاز آرائیں وہاڑی سے گرفتار کر لیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم اور انسانی سمگلنگ ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو ملزمان کی گرفتاری و تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندوہناک سانحہ میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More