اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ،یونان کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ۔
ترک صدر اردوان نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے اہلخانہ کیلئے ترک عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام دیا ۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے واقعے میں جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کی تعزیت اور ہمددردی کے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔