ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہائیڈروگرافی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہائیڈروگرافک ڈیٹا کی مدد سے، محفوظ نیویگیشن اور بحری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت مستحکم ہوگی۔
رواں برس عالمی ہائیڈروگرافی کے دن کا موضوع”Hydrography Underpinning the digital twin of the ocean”ہے۔
سربراہ پاک فضائی ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ اس دن کا مقصد سمندری خدوخال اور نیویگیشن کی اہمیت کو اجاگر کرناہے۔2022 میں حکومتِ پاکستان نے ہائیڈروگرافر آف پاکستان نیوی کو بطور ہائیڈروگرافر آف پاکستان کا درجہ دینے کی منظوری دی۔
ہائیڈروگرافک ڈیٹا کی مدد سے، محفوظ نیویگیشن اور بحری وسائل کے استعمال سے قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ پاک بحریہ اپنے سمندروں میں محفوظ جہازرانی اور پائیدار معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
پاک بحریہ جدت کو بروئے کار لاتے ہوئے بحری تحقیق کی جہتوں کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More