لاطینی امریکہ ،خواتین کی جیل میں ہنگامہ آرائی ،فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں 41قیدی ہلاک

نیویارک(پاک ترک نیوز ) لاطینی امریکہ کے ملک ہونڈوراس میں خواتین کی جیل میں ہنگامہ آرائی ،فائرنگ اور آتشزدگی کے نتیجے میں 41قیدی خواتین ہلاک ہو گئیں۔
دارالخلافہ تیگوسیگلپا سے 12 میل کے فاصلے پر موجود خواتین کی جیل میں قید باریو گینگ اور مارا سالواتروچا کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی ۔
جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں آتشردگی سے ہلاک قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیل میں 900 خواتین قید تھیں ، ہنگامہ آرائی کے بعد سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2019 میں گینگز کے تصادم میں 18 قیدی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2012 گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی ہلاک ہوئے تھے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More