اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے حکومتی کوششیں ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیڈ لاک پر بھی بات چیت کی گئی۔
اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ایک بار پھر اسٹاف لیول معاہدے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔