این چوان(پاک ترک نیوز) چین کے شمال مغربی شہر این چوان کے ریسٹورنٹ میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 31 فراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
تفصیلات کے مطابق این چوان شہر کے بار بی کیو ریسٹورنٹ کے اندر دھماکہ گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ۔حادثے کے وقت لوگ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر جمع ہو رہے تھے۔
دھماکہ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔
چینی صدر شی جن پنگ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، صدر نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔